اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح خان یونس شہر کے الفراحین علاقے میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی اور توپوں کے گولے داغے جس سےایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطینی ذرائع سماء کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں اور لوگوں کو شہید کے جنازے اور زخمیوں کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی اور انھیں جھڑپ والے علاقے میں جانے سے روک دیا۔
اسی سلسلے میں صیہونیوں کی جارحیت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جس میں اسرائیلی فوجی شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کی بے حرمتی کرتے ہوئےاسے کرین سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔
/129
24 فروری 2020 - 04:41
News ID: 1012681
فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔